اساتذہ تعلیم و تربیت کے ساتھ سکول کی تزئین و آرائش پر بھی توجہ دی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) سمبڑیال

جمعہ 18 اپریل 2025 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) تحصیل سمبڑیال فرخندہ یاسمین نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اڈا بیگووالہ کا دورہ کیا اور سکول کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ سکول کی صفائی اور سجاوٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی حفاظت کریں اور نئے داخل ہونے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں بہتر تعلیمی ماحول بھی فراہم کریں۔ڈپٹی ڈی ای او نے سکول میں صفائی کے کام میں مشغول سکول ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری کے لیے نشاندہی کی۔کلاس رومز کےدورہ کے دوران طالبات سے سوالات کیے گئے جن کے طالبات نے درست جواب دئیے۔ انہوں نے اساتذہ اور طالبات کی تعریف کی اور مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں۔اس موقع پرطالبات کو کوڑا دان کے استعمال کے بارے میں ایکٹیویٹی کروائی گئی۔آخر میں طالبات نے سکول کے باغیچے سے ایک خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :