ممتازعالم دین آغا سید باقر الموسوی سرینگر میں انتقال کر گئے

کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کاآغا سید محمد باقر الموسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 18 اپریل 2025 15:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ممتاز عالم دین اورمسلم سکالر آغا سید محمد باقر الموسوی مختصر علالت کے بعد سرینگرمیں انتقال کر گئے، انکی عمر 85برس تھی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والے آغاخاندان کے سب سے سرکردہ رکن آغا باقرکچھ عرصے سے علیل تھے ۔

طبیعت بگڑنے پر انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیاتھا جہاںہفتہ کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد ادا کردی گئی اورانہیں بڈگام میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔آغا سید باقر نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم بڈگام کے باب العلم میں حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم عراق کے شہر نجف سے حاصل کی ۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں آغا سید محمد باقر الموسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ہے ۔