اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھروٹہ سیداں کا دورہ،سکول کی بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیا

جمعہ 18 اپریل 2025 16:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھروٹہ سیداں کا اچانک دورہ کیا اور سکول کی بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں تمام اساتذہ اور متعلقہ ملازمین کو کارِ منصبی میں مصروف پایا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے سکول میں صفائی ستھرائی کے کام میں مشغول سکول ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری کے لیے نشاندہی کی،کلاس رومز کے وزٹ کے دوران بچوں سے سوالات کیےجن کے بچوں نے درست جواب دئیے، اساتذہ اور بچوں کی بھرپور تعریف کی اور مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں۔

اس دورہ کے دوران اے سی سیالکوٹ نے تمام اساتذہ کو تجاویزدیتے ہوے کہا کہ تعلیم و تعلم انبیا کا راستہ ہے لہذا جہاں اساتذہ کے لیے یہ شان کی بات ہے وہیں یہ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنے کام کو نہایت ایمانداری کے ساتھ کرنا چاہیے۔آخر میں سکول کے بچوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سکول کے باغیچے سے ایک خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :