گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا،خواتین سمیت 3 افراد جھلس گئے

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا

جمعہ 18 اپریل 2025 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں خواتین سمیت تین افراد جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں گلف ٹاور کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ کلثوم، 20 سالہ سدرہ اور 50 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہل کاروں نے گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :