ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 18 اپریل 2025 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس ، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز احمد بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سید علی بگٹی ، خزانہ آفس سے عادل رضا و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متواتر غیر حاضری کے مرتکب ڈاکٹرز اور اسٹاف کو ٹرمینیٹ کیا جائے گا تا کہ عوامی صحت کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اورمریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت اور بہترین انداز میں ملیں۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے انتظامی امور،علاج معالجہ،مفت ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے حوالہ سے مسائل زیر بحث لائے گئے۔ہسپتالوں میں ادویات کی وافر دستیابی اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :