جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلئے منظور

جمعہ 18 اپریل 2025 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلیے منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کیجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے درخواست اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے موقف اختیار کیا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتا ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :