وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ کا مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب

متنا زعہ وقف بل لوک سبھا اورصدر کی منظوری کے بعد 8 اپریل سے نافذ ہوچکا

جمعہ 18 اپریل 2025 19:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ کا مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا اورصدر کی منظوری کے بعد 8 اپریل سے نافذ ہوچکا، وقف ترمیمی بل کی منظوری پر بھارت شدید احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ میں مودی حکومت کے متنازعہ وقف بل پر سماعت ہوئی ،سماعت چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں کی گئی ، جس کے دوران سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 دن کی مہلت دی ، وقف ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 10 درخواستیں دائر کی گئی ہیں ، ان درخواستوں میں اسدالدین اویسی، رہنما عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان سمیت دیگر درخواست گذار شامل ہیں ، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا اورصدر کی منظوری کے بعد 8 اپریل سے نافذ ہوچکا ہے ، وقف ترمیمی بل کی منظوری پر بھارت شدید احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے ۔