Live Updates

پی ایس ایل 10 : کل کے نویں میچ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

شائقین کرکٹ راولپنڈی کے تاریخی سٹیڈیم میں ایک دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے کی توقع کررہے ہیں

جمعہ 18 اپریل 2025 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے سلسلے میں نواں میچ (کل)بروز ہفتہ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔ میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ملتان سلطانز کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، شائی ہوپ، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، افتخار احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز اپنے پہلے دونوں میچ ہار چکی ہے۔پشاور زلمی مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ٹام کوہلر کیڈمور، صائم ایوب، محمد حارث، الزاری جوزف، حسین طلعت، سفیان مقیم شامل ہیں۔ پشاور زلمی نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں اسے شکست ہوئی۔پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔ شائقین کرکٹ راولپنڈی کے تاریخی سٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات