Live Updates

الیکشن کمیشن سمیت اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہی: عمر ایوب

عدالت کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی، اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

جمعہ 18 اپریل 2025 21:37

الیکشن کمیشن سمیت اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر کا کردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر اور ارکان 3 ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی کوشش کر رہے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 2 ناکوں پر ہمیں روکا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات