تلہ گنگ ، یتیم اور بے سہارا بچوں کی نگہداشت کے لیے تلہ گنگ میں بنائے گئے نگہبان سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 18 اپریل 2025 21:42

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) تلہ گنگ شہر میں نگہبان تلہ گنگ (یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کا منصوبہ) کا افتتاح کر دیا گیا۔ جس میں یتیم بچوں کی مکمل نگہداشت، تعلیم و تربیت، رہائش، کھانا اور کپڑے جوتے وغیرہ مہیا کرنے کی سہولت بہم پہنچانے کے علاؤہ سٹیٹ آف آرٹ بلڈنگ مہیا کی گئی۔منعقدہ تقریب میں تعلیمی اداروں ، پولیس تحفظ مرکز اور چائلڈ کیئر ہسپتال کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے صدر سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ملک عاصم رشید،صدر سوشل ویلفیئر آفس تلہ گنگ سید نجم الثاقب ہمدانی،انچارج خدمت سنٹر چکوال سمیعہ بتول کاظمی،صدر انجمن بہبودی مریضاں ڈاکٹر ارشد ملک نے خطاب کیا۔یتیم بچوں کی کفالت کا یہ منصوبہ عالم خان میموریل ٹرسٹ کے زیر انتظام، چیئرمین عرفان محمود،سید نجم الثاقب ہمدانی اور عاصم رشید ملک کی زیر نگرانی چلایا جائے گا۔ شرکاء نے نگہبان تلہ گنگ کا دورہ کیا اورانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں معروف سماجی شخصیت سمیت شہر بھر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ نگہبان تلہ گنگ میں سلیکٹڈ بچوں کی باقاعدہ سکونت یکم مئی سے شروع کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :