سینیٹراعظم نذیرتارڑ کی زیر صدارت نادرا حکام اور خیبر پختونخوا و پنجاب بار کونسلز کے نمائندگان کا اجلاس

جمعہ 18 اپریل 2025 22:28

سینیٹراعظم نذیرتارڑ کی زیر صدارت نادرا حکام اور خیبر پختونخوا و پنجاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت جمعہ کو نادرا حکام اور خیبر پختونخوا و پنجاب بار کونسلز کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وکلاء کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن اور ووٹر ویری فیکیشن سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا اور متعلقہ بار کونسلز کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت وکلاءکی رجسٹریشن کا عمل شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں مدد دے گا بلکہ وکلاء کی فلاح کے لیے بھی اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔