پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا

جمعہ 18 اپریل 2025 23:41

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ،پولیس ٹیم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے لاہور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،آپریشن ونگ پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کو تھانہ گرین ٹاون منتقل کر دیا،کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیومیں موجود پولیس اہلکار بھی حراست میں ہے۔