پیپلزپارٹی نے تمام مخالفین کا تنہا مقابلہ کرکے انہیں شکست سے دوچار کیا،سید ناصرشاہ

مخالفین شور مچا کر اپنی شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں اور کچھ نہیںعمرکوٹ کے عوام نے ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کیا،صوبائی وزیرتوانائی

جمعہ 18 اپریل 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تمام مخالفین کا تنہا مقابلہ کرکے انہیں شکست سے دوچار کیا جبکہ مخالفین شور مچا کر اپنی شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں اور کچھ نہیں۔ یہ بات جمعہ کوانھوں نے عمرکوٹ ضمنی انتخاب کے نتائج کے خلاف پروپیگنڈہ پر جاری اپنے بیان میں کہا۔

انھوں نے کہا کہ عمرکوٹ این اے - 213 کے عوام نے ایک بار پھر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کیا۔ انھوں نے کہا کہ این اے 213 روایتی طور پر پیپلز پارٹی کی سیٹ ہے اور مرحوم نواب یوسف ٹالپور کی خدمات کا پھل ہے، حلقے میں پیپلزپارٹی کے حامی اور مخالف ووٹرز موجود ہیں، نتائج گذشتہ تین الیکشنز کا تسلسل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں نواب یوسف ٹالپر نے 164000 جبکہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود نے 104000 لاکھ ووٹ لیے تھے اور 2024 کے عام انتخابات میں نواب یوسف تالپور نے 175162 جبکہ تمام مخالفیں نے 105229 ووٹ لیے تھے اور اب 2025 میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے 162000 جبکہ مخالف امیدوار لال مالہی نے 82000 ووٹ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ لال مالہی کو جی ڈی اے، قوم پرستوں ، جے یو آئی (ف) اور ن لیگ کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود بھی ضمنی انتخاب میں شرح وہی رہی اور پیپلزپارٹی کا ووٹ کم نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تمام مخالفین کا تنہا مقابلہ کیا اور انہیں شکست فاش سے دوچار کیا جبکہ مخالفین شور مچا کر اپنی شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں اور کچھ نہیں۔