Live Updates

آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی

ایرانی حکومت کا جنازے اور سوگ تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آنیوالے مہمانوں ،زائرین کی سہولت کیلئی3تا 6جولائی تک تہران کے تمام ہوٹلوں کے رہائشی کرایوں میں 50فیصد کمی کا اعلان

جمعرات 2 جولائی 2026 21:00

آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) سابق ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے کی کوریج کیلئے 900غیر ملکی صحافیوں سمیت 14000صحافیوں، فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندگان نے رجسٹریشن کرالی۔تفصیلات کے مطابق سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جو ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہونے جا رہا ہے۔

اس تاریخی اور عالمی اہمیت کی حامل تقریب کی کوریج کیلئے 900غیر ملکی صحافیوں سمیت 14ہزار سے زائد صحافیوں، فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندگان نے رجسٹریشن کرائی ہے، جو ایران کی تاریخ میں بین الاقوامی میڈیا کی سب سے بڑی شرکت ہے۔تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں دو روزہ سوگ کی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی جو 4جولائی کی صبح 6بجے سے شروع ہو کر 5جولائی کی رات 8بجے تک جاری رہیں گی، ان تقریبات میں دنیا کے 40سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت، وزرائے خارجہ اور اعلی وفود شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا آغاز 5جولائی بروز اتوار صبح 6بجے ہوگا، جبکہ 6جولائی کو تہران کے انقلاب روڈ، لشکری روڈ اور آزادی روڈ پر نمازِ جنازہ کا مرکزی اور تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔7 جولائی کو جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذہبی مرکز قم منتقل کیا جائے گا، جہاں مسجد جمکران میں الوداعی تقریبات ہوں گی، جنازے کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں لاکھوں عراقی شہری آخری دیدار اور نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

9 جولائی کو مشہد مقدس میں امام رضا ؓکے روضے کے احاطے میں سوگ کی آخری تقریب کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ایرانی حکومت کے اعلامئے کے مطابق جنازے اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور زائرین کی سہولت کیلئی3جولائی سے 6جولائی تک تہران کے تمام ہوٹلوں کے رہائشی کرایوں میں 50فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات