ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر

جمعرات 2 جولائی 2026 21:00

ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) ہیکرز نے ایک اور انڈین چینل کو ہیک کر کے پاکستانی پرچم نشر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بھارتی ٹی وی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیک کر کے معمول کی نشریات معطل کردیں اور پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینرز آن ایئر کر دیئے۔

(جاری ہے)

ہیکرز نے رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کر کے 1800ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیئے۔