Live Updates

بیوروکریسی یاد رکھے، عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، عمر ایوب خان کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اپریل 2025 00:10

بیوروکریسی یاد رکھے، عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2025ء) عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بیوروکریسی یاد رکھے، عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ عدالت نے عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیاتھا عدالت اپنے حکم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، سپریم وہائیکورٹس اپنی رٹ بحال کروائیں ۔

اسی عدالت کے تین رکنی بینچ نے ملاقات کا فیصلہ سنایا تھا ، ہم عمران خان کے ساتھی تین مہینوں سے ملاقاتوں کیلئے جا رہے ہیں ، آرٹیکل 7 میں ریاست کی تعریف کی گئی ہے ، مگر اس کے مطابق یہاں قانون نافذ نہیں ہوتے ، اڈیالہ جیل میں جو افسر بیٹھا ہے وہ ہمیں کہتا ہے یہ نا معلوم لوگ ہیں ، کل صبح ایک ناکہ میں نے کراس کیا تو دوسرے پر مجھے روک دیا گیا ، میں بھیس بدل کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دوسرے ناکے پر پہنچا ، وہاں ہمیں بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ، عدالتوں کی میرے پاس ضمانت موجود تھی ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بس آپ کو اٹھا رہے ہیں ، پھر وین میں بیٹھا کر ہمیں چکری اتارا گیا جہاں ہم نے ریفریشمنٹ کی ، پھر وین میں ڈال کر موٹر وے پر ہماری گاڑیوں کے پاس اتار دیا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب خان نے بیروکریسی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔
                                  
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات