صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا کی گورننگ باڈی کااجلاس

ہفتہ 19 اپریل 2025 09:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت رواں سال پھاٹا کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس منعقدہوا،101 ویں اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ کیپٹن ( ر) اسداللہ خان ، ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی،پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی، اپنی چھت ،اپنا گھر رولز 2024 سمیت 20 ایجنڈوں کو اجلاس میں پیش کیا گیا، اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹس کی فراہمی کیلئے اپنی زمین،اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی گئی،پھاٹا لینڈ یوز قوانین 2017 کے قوانین میں تبدیلی، ریکوری فیس بارے تجاویز اور پھاٹا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آئی ٹی بیسڈ اصطلاحات کی منظوری دی گئی،ای فوس،پلس، ورلڈ بینک پراجیکٹس اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں،اجلاس میں پھاٹا اراضی واگزار کروانے، ریگولرائز کی مد میں معاوضہ لینے کا فیصلہ کیا گیا،علاوہ ازیں افورڈایبل پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں کے ریگولیشنز کی بھی منظوری دی گئی،پرائیویٹ ڈویلپرز اور پھاٹا مشترکہ طور پر افورڈایبل ہاوسنگ پروگرام پر کام کریں گے،پھاٹا کے پرانے انتظامی ڈویژن کی بجائے بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نئے اضلاع کے مطابق دفتری امور چلانے کی منظوری دی گئی،نئے پھاٹا رولز، ریگولیشنز اور آرڈیننس/ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر غریب خاندانوں کو مفت رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہے ہیں،اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی و ترامیم ناگزیر مثبت عمل ہے۔