انوشے اشرف استنبول میں رشتہ ازدواج میں منسلک،مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد بھی دی گئی

ہفتہ 19 اپریل 2025 10:35

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان کی معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف استنبول میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ترکیہ میں ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد بھی دی گئی۔اب انسٹاگرام پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوری ہیں۔

انوشے اشرف نے اس خاص دن پر سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ دولہے نے بلیو رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اداکارہ نے 30جون کو اپنے دوست شہاب نامی شخص کے ساتھ اپنے خاندان والوں کی موجودگی میں نکاح کیا، ان کے نکاح کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔انوشے اشرف نے اپنی مہندی کے دن پاکستان کے مشہور ڈیزائنر کا تیار کردہ ایک خوبصورت منٹ گرین اور ملٹی کلر فلورل لہنگا زیب تن کیا جس پر نفیس سنہری کڑھائی اور دیدہ زیب کام کیا گیا تھا۔انوشے اشرف نے جولائی 2024میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات آن لائن ہوئیں۔