بارہمولہ،بھارتی پولیس کا حریت کارکن کے گھر پر چھاپہ

ہفتہ 19 اپریل 2025 11:25

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک حریت کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر آزادی پسند تنظیم مسلم لیگ سے وابستہ چکلو بارہمولہ کے رہائشی مسعود علی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔

یہ چھاپہ کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھاپے کے دوران کچھ پوسٹر ،سم کارڈ ، موبائل فون اور دیگر اشیا کے علاوہ 30ہزار روپے ضبط کیے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماو وں اور کارکنوں کےخلاف کریک ڈاﺅں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے علاوہ ضروری دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کیے جا رہے ہیں۔جبر و استبداد کی ان کارروائیوں کا مقصد حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کو آزادی پسند سرگرمیوں سے باز رکھنا ہے۔