مقبوضہ کشمیر میں امن وترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما

ہفتہ 19 اپریل 2025 11:26

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت قائم ہے تو اس میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پہلے بھی احتجاج کیا ہے اور ہم اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن وترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیںکیونکہ یہاں اب بھی لوگ مارے جا رہے ہیں۔