محمود عباس کا 16 برس میں دمشق کا پہلا دورہ، احمد الشرع نے استقبال کیا

دورے کا مقصد شام فلسطین تعلقات کو مضبوط بنانا، شام میں فلسطینیوں کے لین دین کو آسان بنانا ہے،ذرائع

ہفتہ 19 اپریل 2025 12:03

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)فلسطین کے صدر محمود عباس 16 برس میں پہلی مرتبہ شام کے دورے پر دمشق پہنچ گئے۔ شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق میں اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کا استقبال کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق الشعرا نے پیپلز پیلس کے دروازے پر عباس کا استقبال کیا۔ محمود عباس ریڈ کارپٹ پر چل کر محل میں گئے۔

(جاری ہے)

شامی ایوان صدر نے اطلاع دی ہے کہ احمد الشرع نے شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی موجودگی میں محمود عباس اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

شامی حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ جون 2009 کے بعد یہ محمود عباس کا پہلا دمشق کا دورہ ہے۔ اس دورے کا مقصد شام- فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا۔ ان تعلقات کو مضبوط بنانا، شام میں فلسطینیوں کے لین دین کو آسان بنانا اور مشترکہ خطرات پر بات کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :