کانگو، کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں 148 ہو گئیں

ہفتہ 19 اپریل 2025 13:50

برازویلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں 148 ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو حکام نے کہا کہ کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ منگل کے روز لکڑی کی بنی کشتی آگ لگنے کے بعد دریائے کانگو میں ڈوب گئی تھی۔ کشتی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبندکا قصبے کے قریب تقریبا 500 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :