ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ہڑتال کااعلان، کمروں کو تالے لگا دئیے

ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بند کر دیئے گئے، گنگارام ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی بھی بند کر دی گئی

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 19 اپریل 2025 12:40

ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ہڑتال کااعلان، کمروں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل 2025)ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ہڑتال کااعلان، کمروں کو تالے لگا دئیے، ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بند کر دیئے گئے، گنگارام ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی بھی بند کر دی گئی، چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں عملے نے کام بندکر دیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ وارڈز میں داخل مریضوں کا علاج بھی متاثر ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے مال روڈ پرگرینڈ ہیلتھ الائنس اور پولیس میں ہونے والی جھڑپ کے واقعہ کے بعد سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈز میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے کمروں کو تالے لگا دیئے۔

نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے پرچی کاونٹرز بند کرادیئے۔ او پی ڈیز بھی بند کر دی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیاتھا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا جاری رہا تھا۔ مظاہرین نے تمام رکاوٹیں توڑ دیں تھیں۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا تھا۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا ۔گرمی کی شدت کے باعث بیشتر مظاہرین بے ہوش ہوگئے تھے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کی بھی حالت خراب ہو گئی تھی۔

بے ہوش مظاہرین کو موقع پر ہی طبی امداددی گئی تھی۔گرینڈ الائیڈ ہیلتھ الائنس کی مارچ کی کال دینے پر لاہور پولیس کی نفری مال روڈموجود رہی تھی۔ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سول لائنز عبدالحنان ،ایس پی کینٹ قاضی علی نفری کے ہمراہ مال روڈ پر موجود تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رکھیں گے۔