”ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا“سرینگر میں پوسٹر چسپاں

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، ظلم وجبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم وجبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

“دیواروں ستوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداءکا خون ضرو ر رنگ لائے گا اور جموںوکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں’ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں