اسسٹنٹ کمشنر غازی کی میٹرک امتحانات میں نقل کا مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 19 اپریل 2025 15:38

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نے میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالہ سے غازی بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میٹرک امتحان میں نقل کے مواد کے حوالہ سے سٹیشنری شاپس کی انسپکشن کی اور نقل کا مواد رکھنے پر ان کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اے سی غازی خولہ طارق نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ نقل کا مواد رکھنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی سمیت انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے میٹرک امتحانات ہال کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، ہال کے نزدیک اکٹھے لوگوں کے کھڑا ہونے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ نقل کے مواد کی روک تھام کیلئے امتحانات کے دوران روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :