پاکستان ریلوے نے ایس ایس پی دفتر کے سامنے آپریشن کرتے ہوئے کوارٹروں کو خالی کرادیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 18:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پا کستان ریلوے سکھر ڈویڑن کی جانب سے ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور ریلوے کوارٹروں کو قابضین سے خالی کرانے کیلئے شروع کردہ مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز پاکستان ریلوئے سکھر ڈویژن کے متعلقہ ادارے کے افسران نے ریلوئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریجنٹ پھاٹک کے قریب ایس ایس پی دفتر کے سامنے آپریشن کرتے ہوئے کوارٹروں کو خالی کرایا ، کوارٹروں میں رہائش پذیر مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ کئی سال سے ریلوے کوارٹروں میں رہائش پذیر ہیں انہو ں نے الزام عائد کیا کہ ریلوے انتظامیہ اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کوارٹروں پر قبضے کا اعلان کر کے ہمیں بے گھر کرنے پر تلی ہوئی ہے ،دوسری جانب ریلوے افسران کا کہنا تھا کہ ہم لوگ نہیں چاہتے کہ کسی کا گھر یا آشیانہ اجڑے تاہم کسی اور کے نام پر کوئی اور رہائش پذیر ہو یہ کسی صورت درست نہیں، جس کے نام پر کوارٹر الاٹ ہوگا اسے دینگے کسی سے زیادتی نہیں ہوگی جبکہ آپریشن کی زد میں آنے والے ریلوئے کواٹرز نہیں ہیں بلکہ ریلوئے ایراضی پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئیں ہیں جن کو ختم کرانے کے احکامات ہیں اور اس لئے آپریشن کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :