سندھ دشمن منصوبوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا ،صفیہ بلوچ

ہفتہ 19 اپریل 2025 18:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)سکھر کی نامور سماجی شخصیت ایڈوکیٹ میڈم صفیہ بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ دشمن منصوبوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا ، دریائے سندھ پر نئے کینالز سندھ اور سندھ میں رہنے والوں کیلئے سزائے موت کے برابر ہے نئے کینالز کی تعمیر سے نا صرف سندھ میں پانی کی کمی ہو جائیگی بلکہ اس کی زراعت کو بھی شدید نقصان پہنچے گا ، سندھ کی زرخیز زمین بنجر بن جائیگی حکومت فی الفوردریائے سندھ پر کینالز بنانے کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر اسے عوام کی سخت مزحمت کا سامنا کرنا پڑیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وکلاء برادری کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نئے کینالز بننے سے سندھ کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی یہ منصوبہ صوبے کے عوام کو کسی صورت قبول نہیںہے سندھ کے مردوں سمیت سندھ کی خواتین بھی سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف کھڑی ہیں ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیمنصوبے بنانے پر سندھ کی عوام میں بڑی بے چینی اور مایوسی پھیلی ہوئی ہے دریائے سندھ سے کینالز نکالے گئے تو کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو پینے کا پانی نہیں ملے گا اور سندھ بنجر بن جائیگا سندھ کی زرعی معیشت کو بچانے کیلئے کینالز منصوبے منسوخ کرنا ہوں گے ورنہ سندھ کے گائوں گائوں اور گلی کوچوں میں تحریک چلے گی۔

متعلقہ عنوان :