سکھر، سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد

ہفتہ 19 اپریل 2025 18:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقاریب کے انعقاد، شیلڈ، تحائف دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی اسکول کے زیر اہتمام بھی تقریب منعقد ہوئی۔ نمایاں پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں انعامات، تحائف، شیلڈز تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

تین سال سے پہلی، دوسری اور تیسری کلاس میں مسلسل اول پوزیشن لینے والے طالب علم اسفند علی ولد اصغر علی کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈ دی گئی۔

والدین نے کہاکہ بچوں کا امتحان میں نمایاں پوزیشن لینا اور اچھے نمبروں سے پاس ہونا اساتذہ اور اسکولز انتظامیہ کی اچھی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے بچے مستقبل میں پڑھ لکھ کر نہ صرف خود اعلیٰ مقام و مرتبہ حاصل کرینگے بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اپنا حصہ شامل کریں گے۔