چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:48

چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایل سی سی اے گرائونڈ آمد کے موقع پرپاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح کھیلیں اور5 میچز میں فتح حاصل کی،پاکستان کی ویمنز پلئیرز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا،امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی اس طرح کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے انعام کا اعلان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔