باٹاپور،اقبال ٹائون، بادامی باغ سے موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

ح*ٹولیوں کی شکل میں روڈ بلاک کرنے ، ہلڑ بازی کرنے والے 19 ملزمان گرفتار ّحافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کاچوری ہونے والا بیگ برآمد،ملزمہ گرفتار

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

;لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) لاہور پولیس کی موٹر سائیکل وکارچوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور پولیس نے 02 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا۔ ملزمان کی شناخت احتشام اور ولیدکے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 موٹر سائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ گرفتار ملزمان کا غیر قانونی پارکینگ، بازروں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔

ملزمان سے برآمدشدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ اسی طرح چوکی جوزف کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ عمر عرف ٹالا اور رمضان عرف چیتا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ ڈولفن سکواڈ نے بھی اقبال ٹاؤن کے علاقہ سی2 رکنی نو عمر پیشہ ور موٹر سائیکل چورگروہگرفتارکر لیا۔ دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان ر کنے کی بجائے فرارہو گئے جنہیں تعاقب کے بعد ملتان روڈ کے قریب سے راؤنڈ اپ کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 02موٹر سائیکلیںبرآمدکی گئیں۔

ڈیفنس سی پولیس نے روڈ بلاک کر کے گاڑیوں پر سوار ٹولیوں کی شکل میں ہلڑ بازی اور شہریوں کو تنگ کرنے کے الزام میں 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں زین، رافع، حشام، حسیب، عثمان، انس وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجزاور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے زیر استعمال 04 گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا۔

چوکی میو ہسپتال پولیس نے حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون فرحت بی بی کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کیمروں کی مدد سے ہسپتال کے اندر سے ہی خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ بیگ برآمد کیا گیا جس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم اور 2 موبائل فونز تھے۔ پولیس نے بیگ فرحت بی بی کے حوالے کر دیا۔

کاہنہ پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ہیراکو بروقت کارروائی کرتے ہوئے سادھو کی گائوں سے حراست میں لیا گیا۔ حمزہ کھیتوں میں چارہ کاٹنے کیلئے گیا ۔ ملزم نے ورغلا کربدفعلی کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکے نے شورمچایا۔ ملزم نے لڑکے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور تشدد بھی کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس کااپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 03 شہداء کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہداء کی قبور پرسلامی پیش کی ،فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یادرہے کہ کانسٹیبل محمد اعظم 19 اپریل 2017 کو تھانہ ہئیر تعینات تھے ۔ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔اسی طرح کانسٹیبل محمد صادق تھانہ لوئرمال تعینات تھے۔کہ ملزمان کی عدالت پیشی پر مخالف فریق کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھیجبکہ کانسٹیبل امتیاز حسین تھانہ گلشن اقبال تعینات تھے۔دوران ڈیوٹی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔