سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی فیصل گلزار کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی فیصل گلزار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے فیصل گلزار کو اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے فیصل گلزار کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے فیصل گلزار کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فیصل گلزار نے بطور ڈی پی او میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، راجن پور، اوکاڑہ، بہاولنگر اورحافظ آباد فرائض سر انجام دئیے۔

فیصل گلزار ان دنوں ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب تعینات تھے۔ فیصل گلزار نے 1993 میں بطور انسپکٹر محکمہ پولیس جوائن کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیسنگ ہمارے ایمان کا حصہ اور خلق خدا کی خدمت مشن ہونا چاہیئے۔ پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فیصل گلزار کی 33 سال مختلف اضلاع میں بہترین خدمات کو سراہتے ہیں۔ فیصل گلزار نے دوران سروس افسران کی جانب سے بھرپور راہنمائی اور ریٹائرمنٹ پر عزت افزائی کیلئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :