چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کے سابقہ رکن نبیل خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کے سابقہ رکن نبیل خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحوم ڈیفنس کلفٹن ٹان اور پروفیشنل ونگ کے دیرینہ ساتھی تھے، تنظیم کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور انکے لئے دعائے مغفرت کی۔