سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف کاروائیاں جاری

ہفتہ 19 اپریل 2025 23:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فو رس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف سخت کارروائی کر تے یوئے 05 میٹرز منقطع کر دئیےہیں۔

(جاری ہے)

ملتان کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 02 اتارے ہوئے میٹرز ریکور کئے گئے-02 میٹر جو الٹے نصب کئے گئے انہیں بھی منقطع کر دیا گیا ۔جبکہ 01 میٹر کو کمپریسر کے استعمال پر کاٹ دیا گیا۔ترجمان کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :