مداح کی سیلفی کی خواہش، پریتی کے جواب نے دل جیت لیے

اتوار 20 اپریل 2025 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا نے حال ہی میں ایک مداح کے دل کو چھو لینے والے پیغام کا محبت بھرے انداز میں جواب دے دیا جس نے پرستاروں کے دل جیت لیے۔ ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آئی پی ایل میچ کے دوران پریتی زینٹا کو دیکھ کر مسکرا رہا ہے اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں آدتیہ کو پریتی کو دور سے دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں الفاظ لکھے تھے، تمام مداح ٹی شرٹ چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ پریتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتا ہے، لیکن میں تو بس انہیں سراہتا ہوں۔ویڈیو میں پریتی زنٹا میدان میں مداحوں کو ٹی شرٹس اچھالتے ہوئے نظر آئیں۔

(جاری ہے)

پریتی، جو پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں، کئی میچز میں اسی انداز میں نظر آئیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں آدتیہ نے لکھا، میں خود کو خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں کہ آپ کو اتنے قریب سے دیکھ سکا۔ آپ کو دیکھنے کے بعد جو خوشی محسوس ہوتی ہے اسے بیان نہیں کر سکتا۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں آپ سے کبھی روبرو ملوں اور زندگی کی بہترین سیلفی لوں۔اس جذباتی پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے پریتی زینٹا نے ریڈ ہارٹ ایموجیز کے ساتھ جواب دیا، Love you too، اس جواب نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔