سعودی عرب میں العلا اسکائیز فیسٹول، خلا کی دریافت کا فلکیاتی و سیاحتی تجربہ

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سعودی عرب میں AlUla Skies Festival 2025 کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ انسان اور آسمان کے درمیان قدیم تعلق کو نئی جہت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ میلہ ایک نایاب موقع ہے جس میں سیاحتی اور فلکیاتی تجربات کو ایک ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ میلے کی نمایاں سرگرمیوں میں "منار العلا" شامل ہے، ایک جدید اور انوکھا فلکیاتی مرکز جو سائنس، تخیل اور تجربے کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ یہاں آنے والے جدید ترین ٹیلی اسکوپس کے ذریعے خلا اور فلکیات کی دنیا کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں، وہ بھی العلا کے دل کش قدرتی مناظر کے بیچ !

متعلقہ عنوان :