راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

اتوار 20 اپریل 2025 11:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور بہترین تفتیشی عمل کے باعث ایک اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں آ گیا۔ معزز عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث مجرم اسد اللہ کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

مجرم اسد اللہ کو رتہ امرال پولیس نے نومبر 2023 میں گرفتار کیا تھا جب اس کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے سخت سزا سناتے ہوئے مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :