امارات، گاڑی کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ کی قیمت 8 لاکھ 69 ہزار درھم

منفرد نمبرپلیٹس عام اور کلاسیکل گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کے لیے مختص کی گئی ہیں،اتھارٹی

اتوار 20 اپریل 2025 11:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات کی دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی منفرد نمبرپلیٹوں کے شوقین افراد کے لیے آن لائن خریداری اور نیلامی سسٹم متعارف کرایا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ارتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منفرد نمبرپلیٹس عام اور کلاسیکل گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اورتفریحی موٹرسائیکلوں کے لیے محصوص کی گئی ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی منفرد نمبرپلیٹوں میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ تین ہندوسوں 971 پر مشتمل ہے جس کی قیمت 8 لاکھ 69 ہزار 500 درھم رکھی گئی ہے ۔دوسری مہنگی ترین پلیٹ کا نمبر828 ہے جبکہ اس کی قیمت 7 لاکھ 81 ہزار 300 درھم رکھی گئی ہے۔ دیگر مہنگی نمبر پلیٹوں کے نمبر 242 ، 262 ، 292 اور 282 ہیں ان کی قیمت 7 لاکھ 68 ہزار 700 درھم مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :