مسلم لیگ (ن)واحد سیاسی عوامی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر چکی ‘ رانا تنویر حسین

مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور کارکنوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو اپنے سیاسی و ذاتی مفاد پر ترجیح دی‘ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ

اتوار 20 اپریل 2025 16:10

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)واحد سیاسی عوامی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر چکی ہے ،مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور کارکنوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو اپنے سیاسی و ذاتی مفاد پر ترجیح دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نارنگ منڈی میں سابق تحصیل ناظم چوہدری ساجد بشیر بٹر کے ڈیرے پر مقامی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نارنگ منڈی حلقہ سے میرا نسل در نسل کا رشتہ استوار ہے ، نارنگ کا علاقہ مشرف دور میں انتہائی پسماندہ تھا اور گاڑی پر سفر کرنا محال تھا ،ہم نے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے محنت کی ،آج ہر طرف کھیت سے منڈی تک سڑکوں کے جال بچھے ہوئے ہیں ،میں نارنگ کو پیرس بنانے کا دعوی تو نہیں کرتا تاہم وعدہ کرتا ہوں کہ جتنی بہتری لاسکا عنقریب لائوں گا۔

انہوں نے نارنگ منڈی کے داخلی شاہراہوں کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیا اور کہا کہ تمام داخلی و خارجی شاہراہوں جلد تعمیر ہوں گی، عوام کی خدمت ہی میری زندگی کا مشن ہے ان شا اللہ عوام کی خدمت میں کرتے رہیں گے۔