تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزمیں ایف ایس سی پارٹ ون میں داخلوں کا آغاز

اتوار 20 اپریل 2025 16:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) نجی تعلیمی ادارہ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزکی انتظامیہ نے ایف ایس سی پارٹ ون میں داخلوں کا آغاز کردیا۔ذہین طلبہ کیلئے کروڑوں روپے کے اسکالرشپس کا اعلان کیاگیا ہے۔داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ4مئی کو منعقد ہوگا۔داخلہ خالصتامیرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق ایف ایس سے پارٹ ون میں پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائنس کے گروپس میں طلباء وطالبات کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔

تعمیر وطن گرلز کیمپس ایبٹ آباد میں طالبات کیلئے 500نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔میرپورکیمپس بوائز میں طلباء کیلئے 300جبکہ کاغان کالونی کیمپس میں 200نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔تعمیر وطن مانسہرہ کیمپسزمیں طالبات کیلئے300جبکہ طلباء کیلئے 200نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

نویں کلاس میں 560سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 10طلبہ کو 6لاکھ روپے فی کس سالانہ اسکالرشپس دئیے جائیں گے۔

550سے زائد نمبر حاصل کرنے والے15طلبہ کو فی کس5لاکھ روپے،540سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 75طلبہ کو فی کس4لاکھ روپے،520سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 150طلبہ کو فی کس3لاکھ روپے،520سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 150طلبہ کوفی کس2لاکھ روپے جبکہ 480سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 200طلبہ کو فی کس ایک لاکھ روپے کے سالانہ اسکالرشپس دئیے جائیں گے۔داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ4مئی بروز اتوار منعقد ہوں گے۔داخلہ فارم بمعہ پراسپیکٹس نقد2500روپے یا بذریعہ بنک ڈرافٹ بنام پرنسپل 2700روپے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 3مئی مقرر کی گئی ہیں۔رواں سال داخلہ محدود نشستوں پر دیاجائے گا۔مقرر شدہ شیڈول کے علاوہ نہ تو دوبارہ ٹیسٹ لیاجائے گا اورنہ ہی رواں سال داخلہ دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :