مختلف ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیشرفت، بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

اتوار 20 اپریل 2025 17:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایکسین ہائی ویز جواد حسین، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث سمیت دیگر افسران میں شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر نے مختلف ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیشرفت اور بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں گرین پنجاب پروگرام کے تحت شجرکاری کے سلسلہ میں اقدامات کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے کے لیے تمام سکیموں میں دیے گئے ٹارگٹ کے مطابق ٹری پلانٹیشن کی جائے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔

\378

متعلقہ عنوان :