گیس کی چوری و غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں،چار میٹرز منقطع

اتوار 20 اپریل 2025 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جانب سے گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے،غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو ایف جی کنٹرول ٹاسک ٹیم نے اتوار کے روز یہاں مختلف علاقوں میں گیس چوری و غیر قانونی استعمال کے خلاف چیکنگ کے دوران ایک میٹر جو ٹیمپرڈ تھا ، کاٹ کر قبضہ میں لے لیا،ایک میٹر جو کمپریسر استعمال کر رہا تھا اسے بھی کاٹ کر قبضہ میں لے لیا جبکہ دو صارفین جو گیس میٹر اتار کر گیس استعمال کر رہے تھے ان کے کنکشن منقطع کر کے میٹر زقبضہ میں لے لئے گئے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :