اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لب مہران سے سکھر پریس کلب تک ایک پرامن اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما شاہیر انصاری، اکرام میمن، یاسر شیخ، جماعت اسلامی سکھر کے امیر زبیر حفیظ، تاجر برادری کے نمائندے داو د، اور سماجی رہنما ماجد ڈنور سمیت دیگر کررہے تھے اس موقع پر شرکاکی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی ، شرکاریلی نے اپنے خطابات میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا، اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔