ضلع کچھی بولان و جعفرآباد کے کسانوں، کاشتکاروں،بزگروں پر مشتمل وفد کا نواب شاہ کا دورہ

اتوار 20 اپریل 2025 19:25

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)ضلع کچھی بولان و جعفرآباد کے کسانوں، کاشتکاروں،بزگروں پر مشتمل وفود نے گزشتہ روز سندھ کے علاقے نواب شاہ اور گردنواحی علاقوں کا پانچ روزہ مطالعاتی دورہ کیا دورے کے موقع پر انہیں گندم کی تیار فصل کی ریسرچ اداروں کے سربراہان نے گندم کی فصل کی مختلف اقسام،و دیگر فصلوں،پھلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مفید زریں مشورے دیئے تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریلیف ضلع کچھی بولان کے آفیسران فدا حسین کبدانی، عطاء اللہ مینگل کی سربراہی میں ای سی آر کے مانیٹرنگ ٹیم وزیر خان، عدیل احمد کی نگرانی میں بین الاقوامی ادارے یو این ڈے پی کی خصوصی تعاون سے ضلع کچھی و جعفرآباد کے سو سے زائد زمینداروں،کسانوں کاشتکاروں کو سندھ کا پانچ روزہ مطالعاتی دورہ کرایا گیا دورے کے موقع پر سندھ کے علاقے نواب شاہ میں زمینداروں کسانوں کاشتکاروں کی رہائش قیام و طعام کی بہترین انتظامات کیئے گئے تھے زمینداروں کو دورے کے موقع پر سکرنڈ کے علاقے کی گندم بیج و فصل کی تحقیقاتی ادارے کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں انہیں مختلف اقسام کی گندم کی تخم و تحقیق گندم کی فصل کی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل پیداواری صلاحیت و دیگر اجناس فصلوں،پھلوں کو مارکیٹنگ منڈیوں تک رسائی اسٹورننگ کے طریقہ کار کا باقاعدہ مشاہدہ کرایا گیا اسٹڈی ٹور میں وہاں کے ماہرین نے فصلوں کی پیداواری بڑھوتری زرمبادلہ ملکی معیشت میں زراعت و لائیو اسٹاک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زریں لیکچر دیکر مقامی زمیندار کاشتکاروں کسانوں کی رہنمائی کی انہوں نے بتایا کہ کس طرح کے طریقہ کار کو اپنا کر ملک کا زمیندار،کاشتکار اپنی فصلوں کو نہ صرف مختلف بیماریوں سے بچا کر انکی پیدوار بڑھا سکتا ہے بلکہ بہترین مارکیٹنگ منڈیوں تک رسائی کے اسباب اپنا کر اپنی فصل سے دوگنا منافع کماکر اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکتا ہے مطالعاتی دورے کے دوران زمینداروں کسانوں کو صحت مندانہ تفریح کے مواقع بھی فراہم کیئے گئے دوسری جانب زمینداروں کاشتکاروں کسانوں کے نمائندوں محمد عارف بنگلزئی، سیف اللہ رند، عبد الحئی گولہ، ٹکری نواب خان لہڑی،ظہور احمد جتوئی،ارباب فاروق برڑہ، ملک ظہور بنگلزئی،محرم بوہڑ، میرزادہ احسان بلوچ، صدام حسین و دیگر نے غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریلیف و ای سی آر کے مانیٹرنگ ٹیم و آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بولان و جعفرآباد کے کسانوں کاشتکاروں زمینداروں کو سندھ کا مطالعاتی دورہ کراکر نہ صرف انہیں زمینداری شعبے سے متعلق بہترین مشورے معلومات فراہم کیئے گئے بلکہ فصلوں کی کاشت انکی مارکیٹ تک رسائی منڈیوں میں اسٹورننگ و بولیوں کے طریقہ کار سے متعلق موضوعات پر سیر حاصل مواد فراہم کیا گیا جسے اپنا کر یہاں کا کاشتکار اپنی فصلوں کو مختلف سیزنوں میں بہترین مارکیٹنگ کرکے دوگنا منافع کما سکتا ہے۔