
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد
پیر 1 ستمبر 2025 12:49

(جاری ہے)
بریفنگ کے مطابق 132 زخمیوں میں سے 60 کو معاوضوں کی ادائیگی کردی گئی،زخمیوں کے معاوضوں کی مد میں اب تک 30 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں،اسی طرح متاثر علاقوں میں تمام تباہ شدہ نجی املاک کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے، 571 مکمل تباہ شدہ گھروں میں سے 367 گھروں کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی ہوچکی ہے،بتایا گیا کہ 1983 جزوی طور پر متاثرہ گھروں میں سے 1094 کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی کردی گئی ہے، متاثرہ گھروں کے معاوضوں کی مد میں اب تک 595 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق باقی ماندہ معاوضوں کی ادائیگی کا عمل اگلے ایک دو روز میں مکمل کیا جائے گا، اب تک متاثرہ خاندانوں میں 29631 فوڈ پیکیج کے رقوم تقسیم کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ باقی ماندہ معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو تیز کیا جائے، معاوضوں کی ادائیگی کے فوری بعد بحالی کے عمل کا آغاز کیا جائے گا، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام سرکاری انفراسٹرکچرز کا ڈیٹا جمع کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنرز سرکاری انفراسٹرکچرز کی بحالی کے سارے عمل کی خود نگرانی کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے پی سی ونز دفتروں میں بیٹھ کر نہیں فیلڈ میں جا کر بنائے جائیں، مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لئے دریاؤں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں اس حوالے سے ترجیحات کا تعین کریں، منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں واٹر ویز میں گزشتہ چالیس سال کے دوران پانی کے مقدار کا ڈیٹا مرتب کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ڈیٹا کی بنیاد پر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات کریں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کئے جائیں جس کے بعد تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل لائی جائیں، تباہ شدہ سکولوں اور صحت مراکز کو فوری بحال کرنے کے لئے پری فیب اسٹرکچرز کی تنصیب پر ہوم ورک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،حالیہ سیلابوں میں سول انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بحالی کے عمل بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے ہنگامی حالت میں جس طرح فوری رسپانس دیا اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ریسکیو آپریشنز کے بعد جس تیزی سے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگیاں کی گئیں وہ بھی لائق تحسین ہے، یہ صوبے میں ہماری بہتر گورننس کا واضح ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد
-
پی ٹی آئی رہنما کی تین مقدمات میں سزاہ کیخلاف اپیلیں دائر
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار ،آبی ذخیرے مکمل بھر گئے
-
دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،ایف ایف سی یومیہ رپورٹ
-
سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخوا کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی روسی ماہرین تحقیقات کریں گے
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین
-
پاکستان اور ایران کا مضبوط تعلقات کا عہد ، صدارتی دوروں کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم
-
ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ
-
سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.