Live Updates

پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت لیا

دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 اپریل 2025 19:40

پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت لیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل 10 کے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت لیا، ٹورنامنٹ کی اب تک کی ٹیم پوزیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں اپنے تینوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ کراچی کنگز کے تین میچ کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آج کے میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد نواز اور بین ڈوارشئیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے جب کہ کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت ریاض اللہ کی جگہ محمد سعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل سیزن 10 سے باہر ہوگئے، اسلام آباد یونائٹیڈ کے اہم کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں، پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کو دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی تھی، دوبارہ تکلیف کے باعث میتھیو شارٹ نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات