پبی،راہزن گروہ کا سرغنہ اپنے 2ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم،موبائل فونز،3موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے

اتوار 20 اپریل 2025 19:45

پبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)تھانہ اکبرپورہ پولیس نے راہزن گروہ کا سرغنہ اپنے 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم،موبائل فونز،3موٹر سائیکل برآمد کرلئے،گرفتار گروہ ضلع نوشہرہ کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کوبھی کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسمی بلال ولد مصری خان ساکن محلہ پایان گاؤں بانڈہ شیخ اسماعیل نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ہمراہ نورمحمد اپنی دکان بند کرکے موٹر سائیکل پرگھرجارہے تھے کہ بمقام چارباغ پل پہلے سے موجود 05ملزمان نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک کر ہم سے نقد رقم 19000 روپے و موبائل فونز چھین کر فرار ہوئے۔

مدعی نے برخلاف ملزمان نظار علی و گلزار پسران گلفارالدین،تنویر ولد شوکت،فیض اللہ ولد نقیب اللہ،امجد ولد تاج اکبر ساکنان گاؤں بانڈہ ملا خان دعویداری کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او کی سربراہی میں آیاز خان ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ،شفاعت خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے انتھک محنت سے گروہ کے ماسٹر مائنڈ نظار تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیاگیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں میں سے امجد،فیض اللہ کو گرفتار کیاگیا،دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دوسری وارداتوں کا بھی اعتراف کیا،ملزمان کی نشاندھی پر 07موبائل فونز،نقد رقم60000 روپے،03موٹرسائیکل جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

02 ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے یاد رہے کہ مدعی بلال،نورمحمد کو چھینی گئی رقم،موبائل فونز جبکہ دوسرے 02مدعیان کو بھی موبائل فون اورموٹر سائیکل کی چابیاں حوالہ کی گئی اس موقع پر ایاز خان ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،علاقہ تھانہ اکبرپورہ کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :