پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ہرنائی کے صدر صدام ترین کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، صدام ترین

اتوار 20 اپریل 2025 20:40

Aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ہرنائی کے صدر صدام ترین کی گرفتاری قابل مذمت ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ،صدام ترین نے حال ہی ہرنائی میں دہشتگردی کے حوالے سے تہلکہ خیز حقائق سے عوام کو آگاہ کیا تھا سچ کے علمبرداروں کو مجرم بناکر عوام میں خوف وہراس پھیلاناچاہتے ہیں صدام ترین کی رہائی کے لئے پاکستان تحریک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کرکے انکی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، صوبائی جنرل سیکریٹری جہانگیر رند، مرکزی نائب صدر سردار خادم حسین وردگ، ڈویڑن صدر نور خان خلجی ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر سردار زین العابدین خلجی، آئی ایل ایف سید اقبال شاہ، سید جمیل آغا، آئی ایس ایف نیاز ملاخیل نے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ہرنائی کے صدر ، امیدوار این اے 253 ہرنائی صدام ترین کی غیر قانونی و غیر ائینی گرفتاری کے حوالے سے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدام خان ترین کو انکے گھر سے اٹھا کر غائب کرنا سراسر ظلم و زیادتی ھے صدام خان نے ہمیشہ مظلوم عوام کی آواز بننے کو ترجیح دی حال ہی میں انہوں نے ہرنائی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے تہلکہ خیز حقائق سے عوام کو آگاہ کیا تھا جسکی بنا پر انہیں گرفتار کرکے غائب کردیا گیا ھے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صدام خان ترین پوری طور رہا کر تحریک انصاف اور عوام میں پایا جانے والا غصہ و نفرت کم کیا جائے بصورت دیگر صوبہ گیر احتجاج ہو گا۔