ل*فرید ٹائون ، غلہ منڈی ، شاہ کوٹ ، فتح شیر کالونی دو طالبات سمیت 6لڑکیوں کا اغوا

ُشہریوں نے مزاحمت کر کے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ مغویہ اور شہری زخمی ۔ مقدمات درج۔6گرفتار

اتوار 20 اپریل 2025 20:40

Jساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء)یہاں فرید ٹائون، غلہ منڈی، شاہ کوٹ اور فتح شیر کالونی سے دوطالبات سمیت 6لڑکیوں کو جبراًاغواکرلیا گیا۔ ایک لڑکی کو شہریوں نے چھڑالیا۔چھ ملزم گرفتار۔ مدینہ ٹائون گنج شکر کالونی میں بیوٹی پارلر پرپیدل جانے والی تانیہ علی حیدر نامی نوجوان لڑکی کو راستہ میں کار سوار محمدطاہر اور صباء حسیبہ نے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی کار میں اغواکرلیا۔

این بلاک فرید ٹائون سے نسرین بی بی کی بیٹی 19سالہ ثمرین کو ایک خاتون رفعت نے گھر سے بلوایا اور اس کے چار نامعلوم ساتھی زبردستی اغوا کرکے کار میں ڈال کر لے گئے۔ چک 87چھ آر میں محمدشعبان کے گھر سے اس کی طالبہ نابالغ بیٹی ظہوراں 14سالہ کو نیازاحمد، محمدوسیم ، عمردراز، طارق، ظفراقبال مسمات پٹھانی اور تین نا معلوم ملزم زبردستی اغوا کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

بچی کے ماں باپ ایک مریض کی عیادت کے لیے ہسپتال گئے ہوئے تھے۔ مین روڈ 90نو ایل میں سبزی فروش ندیم جنگ کی بیٹی تحریم طلبہ کو شہروز وغیرہ ملزم اغواکرکے کا رمیں ڈال کر کے لے گئے۔ چک 93بارہ ایل میں خاتون زیباں کی بیٹی امتیاز بی بی کو پپو،جاوید، پرویز، وقاص، شان پانچ ملزمان جبراً اغواکر کے کیری ڈبہ میں لے گئے۔ جاتے ہوئے دو لاکھ روپے نقدی اور ساڑھے دس لاکھ روپے کے زیورات بھی لے گئے۔

چک 82چھ آر میں فیاض احمد کی بیٹی سلمیٰ کو مویشیوں کے باڑے میں چار ہ ڈالنے کے لیے جاتے ہوئے علی، مظفر ، رفیق پھیکی اورتین نامعلوم زبردستی اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے جارہے تھے کہ لڑکی کے شور پر شہریوں نے تعاقب کر کے سلمیٰ کو چھڑالیا۔مزاحمت کے دوران لڑکی سلمیٰ اورشہری محمدوسیم کو ملزموں نے پستولوں کے بٹ پر مار کرشدیدزخمی کر دیا۔زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا اور تین ملزموں کوپولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس فرید ٹائون ، غلہ منڈی، شاہ کوٹ اور فتح شیر نے علی حیدر، نسرین بی بی، محمدشعبان، ندیم جنگ، زیباں اور فیاض احمد کی مدعیت میں 6مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور 6ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :