
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی کراچی کنگز کو شکست دیدی
دفاعی چیمپئن ٹیم نے رواں سیزن میں اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت لیا
ذیشان مہتاب
اتوار 20 اپریل 2025
23:13

(جاری ہے)
کراچی کنگز کے لیے آج کا دن کچھ خاص نہیں رہا۔
آخری چند اوورز کو چھوڑ کر، تقریباً پوری اننگز میں ان کے حق میں کچھ نہیں جا سکا، غیر یقینی باؤنس اور گیند کی سست روی نے بیٹرز کو پریشان کیے رکھا، اور شاٹس کی ٹائمنگ ایک بڑا چیلنج بن گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے شاندار حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کراچی کی بیٹنگ لائن پر دباؤ بنائے رکھا، ابتدا میں حاصل کی گئی اہم وکٹوں نے کنگز کو پیچھے دھکیل دیا۔ سپنرز عماد وسیم اور شاداب خان نے گھومتی گیندوں سے کراچی کو جال میں پھنسائے رکھا، جبکہ پیسرز نے بھی کفایتی بولنگ کی۔ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے کے لیے ایک "پرفیکٹ گیند" کروائی، جو بلاشبہ آج کی سب سے یادگار ڈیلیوری تھی۔ 2020ء کی پی ایس ایل چیمپئن کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی، ریاض اللہ کی جگہ محمد سعود کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد نواز اور بین ڈوارشئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جب کہ 3 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور وہ تینوں میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
-
پاکستان اور بھارت اگلے ماہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آمنے سامنے ہوں گے
-
پی سی بی نے اظہر محمود کو ریڈ بال کرکٹ کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
-
’بہت چھکے ماروں گا‘، شاہین آفریدی نے بی بی ایل ڈیبیو سے قبل حارث رؤف کو خبردار کردیا
-
حارث رؤف اعدادوشمار کے لحاظ سے گزشتہ 5 سالوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین پیسر قرار
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز ہوگیا
-
بھارت، چھکا لگانے کے بعد بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دیکر فیصلے تبدیل کروانے کا انکشاف
-
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
-
ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
امپائر پر تنقید مہنگی پڑگئی، آئی سی سی نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.