پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گمشدہ سامان کی فروخت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کو جعلی قرار دے دیا

اتوار 20 اپریل 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی(پی اے اے) نے جعلی خبرکا الرٹ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گمشدہ سامان کی فروخت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی(پی اے اے) کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آن لائن ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گمشدہ سامان فروخت کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ معلومات مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔